Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / امریکہ ناقابل اعتبار : ایران

امریکہ ناقابل اعتبار : ایران

تہران ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بات چیت کو امید افزاء قرار نہیں دیا اور شمالی کوریا کو چوکس کردیا کہ وہ امریکی وعدوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ امریکہ کے قول اور فعل میں زبردست تضاد ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے امید افزاء نتائج کی امید نہیں ہے کیونکہ امریکہ کا رویہ، اس کے ارادے ہمیشہ مشکوک ہی رہتے ہیں اور اس پر شمالی کوریا کو کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT