Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ’امریکہ نہیں جاؤں گا‘ فلپائنی صدر نے ٹرمپ کی دعوت مسترد کردی

’امریکہ نہیں جاؤں گا‘ فلپائنی صدر نے ٹرمپ کی دعوت مسترد کردی

منیلا۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے صدر رودو ریگو دوتیرتے نے کل جمعہ کو ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کے دورے کے دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکہ نہیں جائیں گے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منیلا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر دو تیرتے نے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکہ نہیں جاؤں گا۔ میں نے امریکہ دیکھ رکھا ہے۔ اس جیسا بْرا ملک دنیا میں نہیں۔ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ صدر دو تیرتے پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف خونی آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم انہوں نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
جب سے منیلا میں اقتدار ریدو ریگو دوتیرتے کے پاس آئے فلپائن کے امریکا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ برس صدر دو تیرتے نے خود کو’سوشلسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کو روس اور چین کی پالیسی کی طرف لے کر جائیں گے۔ رواں سال اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوتیرتے کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔ صدر دوتیرتے کا کہنا تھا کہ مصروفیات کا بوجھ امریکا کے دورے کی اجازت نہیں دیتا۔ گذشتہ روز انہوں نے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ امریکا جانا ہی نہیں چاہتے۔

 

TOPPOPULARRECENT