Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / امریکہ نہ ہوتا تو افغانستان کی صورت حال زیادہ خراب ہوتی:پوٹن

امریکہ نہ ہوتا تو افغانستان کی صورت حال زیادہ خراب ہوتی:پوٹن

 

ماسکو۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رو س ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ اگر افغانستان میں نہ ہوتا تو وہاں امن و امان کی صورت حال آج سے زیادہ خراب ہوتی۔روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پوٹن نے روس میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پر لینا چاہیے۔ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ بدتر ہوئی ہے۔ داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں۔ امریکہ اگر افغانستان میں نہ ہوتا تو صورتحال اور بھی سنگین ہوجاتی۔روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دہشت گرد گروہ داعش افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ترکمانستان کے صدرسے بات کی ہے. وہ ترکمانستان گیس ٹرانسمیشن نظام افغانستان سے پاکستان اور ہندوستان لے جانا چاہتے ہیں، اس پراجیکٹ میں انھوں نے روس کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس منصوبے کی کامیابی کے امکانات کس حد تک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT