Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / امریکہ نے اپنے شہریوں کے شمالی کوریا کے سفر پر امتناع عائد کردیا

امریکہ نے اپنے شہریوں کے شمالی کوریا کے سفر پر امتناع عائد کردیا

واشنگٹن ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے آج اپنے شہریوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے پر امتناع کا حکمنامہ جاری کیا جو دراصل ایک امریکی طالب علم کی شمالی کوریا میں گرفتاری اور جیل میں ہوئی موت کے ردعمل کے طور پر جاری کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا کے سفر پر امتناع کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا کیوں کہ امریکی اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے یہ اندیشے ظاہر کئے تھے کہ شمالی کوریا کا سفر کرنے والے امریکی طلباء کو جسمانی نقصان ( حملہ ) پہنچایا جاسکتا ہے ۔ ڈی پی آر کے تحت تمام امریکی پاسپورٹس غیر کارکرد ہونے کا اعلان کیا گیا ہے تاوقتیکہ انہیں شمالی کوریا کے سفر کے لیے کار آمد تصور کیا جائے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ شمالی کوریا کے لیے امریکی شہریوں کے سفر پر امتناع کے اعلان سے قبل شمالی کوریا کے سفر کے لیے امریکی شہریوں کو چوکس رہنے کا انتباہ پہلے ہی دیا جاچکا ہے تاہم یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اگر کسی بھی امریکی شہری کے لیے شمالی کوریا کا سفر ناگزیر ہو تو وہ ایسا کرسکتا ہے ورنہ دیگر حالات میں شمالی کوریا کے سفر سے گریز کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT