Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / امریکہ نے بانکی مون کے بھائی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا

امریکہ نے بانکی مون کے بھائی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا

نیویارک ۔21جنوری (رائٹر) امریکی حکومت نے جنوبی کوریا سے اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کیمون کے بھائی کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرنے کے لئے کہا ہے ۔وفاقی پرازیکیوٹر نے بتایا کہ امریکی حکومت نے جنوبی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ایک ویتنامی کمپلکس کی فروخت میں رشوت خوری میں شامل ہونے کے الزام میں مسٹر مون کے بھائی بان کی سانگ کو گرفتار کریں۔
اسرائیلی پولیس نے ’’پیدل چلنے والے ‘‘فلسطینی کا چالان کر ڈالا
یروشلم۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی صحافی اْس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب ایک اسرائیلی پولیس اہل کار نے اْس کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزی کا 60 ڈالر کا چالان کر دیا۔ واضح رہے کہ فلسطینی صحافی ہشام ابوشقرہ کے پاس نہ تو گاڑی ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس !ابو شقرہ نے بتایا کہ ” میں فلسطینی تنظیم پاپولر رزسٹینس فرنٹ کی ایک تقریب کی کوریج کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بیت المقدس کے مشرق میں واقع علاقے کی جانب روانہ ہوا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT