Monday , April 23 2018
Home / عرب دنیا / امریکہ نے جنگ کی آڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا : کرزئی

امریکہ نے جنگ کی آڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا : کرزئی

کابل،9اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نہ برطانیہ اور نہ ہی امریکہ ، صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔ امریکہ نے سب کو دھوکا دیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف یہ کیسی جنگ ہے کہ طالبان کے پاس اس وقت پہلے سے زیادہ اسلحہ ہے ۔ایک روسی ٹی وی کو انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر روس پاکستان اور افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات ہموار کرتا ہے تو اس صورت میں ماسکو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تو ہم پہلے ہی بہت بار شکست دے چکے ہیں جبکہ امریکہ گزشتہ 17 برسوں سے ہمیں مارر رہا ہے ۔روس ہی وہ واحد قوت ہے جس کی مدد سے ہم دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ روس نے افغانستان میں اسکول اور ہاسپٹل بھی تعمیر کیے تھے ۔ امریکہ جھوٹ بولتا ہے کہ روسی حملہ کے نتیجے میں افغانستان میں القاعدہ کا قیام عمل میں آیا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ نے جنگ کی آڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا۔ اور پھر اس افغان جنگ کے نتیجے میں روس ٹوٹا تھا ۔حامد کرزئی نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر سب کو دھوکا دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT