Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ نے شامی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرایا

امریکہ نے شامی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرایا

عمان / واشنگٹن، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے شام کے جنوبی شہر رقہ میں شامی فوج کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے ۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جیٹ طیارہ امریکہ اور اس کی اتحادی فوجوں پر بم گرا رہا تھا۔ لیکن شام کا کہنا ہے کہ طیارہ داعش شدت پسندوں کے خلاف مشن پر جا رہا تھا تبھی امریکی فوج نے اسے راستے میں مار گرایا۔اس دوران شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری ایک بیان میں بتایا جا رہا ہے کہ جیٹ طیارہ اتوار کو رصافہ گاؤں کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا اور پائلٹ لاپتہ ہے ۔شامی فوج نے کہا کہ اس طرح کے حملے فوج کی کوششوں کو کمزور کرنے کی غرض سے کئے جارہے ہیں ۔ ہماری فوج ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ شامی فوج نے کہا کہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب فوج اپنے اتحادیوں کے ساتھ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی طرف آگے بڑھ رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT