Monday , February 19 2018
Home / Top Stories / امریکہ نے فلسطین کو ملنے والی 45 ملین ڈالرس کی امداد روک دی

امریکہ نے فلسطین کو ملنے والی 45 ملین ڈالرس کی امداد روک دی

واشنگٹن، 19جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے غذائی امداد کے طورپر فلسطین کو دی جانے والی 45 ملین ڈالرس کی امداد پر روک لگا دی ہے ، جس کا وعدہ اس نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔ یہ اطلاع امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز دی ہے ۔ امریکہ نے اس سے پہلے فلسطین کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کو دی جانے والی 65 ملین ڈالر کی رقم پر روک لگا دی تھی۔ صدر ڈنالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر فلسطین اسرائیل کیساتھ امن کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے تو امریکہ اسے دی جانے والی امداد روک سکتا ہے ۔ واضح رہیکہ اقوام متحدہ میں اسسٹینس ورک ایجنسی کے کمشنر پائرے اور امریکی کمپٹرولر محکمہ کے ایرک ھمبري نے مغربی کنار ہ اور غزہ پٹی کو 45 ملین ڈالرس دینے پر اتفاق کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT