Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ ورلڈ کپ سے باہر

امریکہ ورلڈ کپ سے باہر

کووا۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کا سوپر پاور امریکہ 1986ء کے بعد پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں رسائی سے محروم ہوگیا ہے کیوں کہ اسے گزشتہ رات کھیلے گئے مقابلہ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے خلاف 2-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ میزبان ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی تھی جس نے امریکہ کو شکست دے کر اسے بھی ورلڈ کپ 2018ء سے باہر کردیا ہے۔ اس نتیجہ سے امریکہ کے کروڑوں شائقین میں مایوسی کا عالم چھاگیا۔ فاتح ٹیم نے اس مقابلہ سے تینوں نشانات حاصل کرلیے ہیں جس کے لیے عمر گنزالس اور الون جونس نے گول بنائے جبکہ امریکہ کے لیے واحد گول کرسٹیان پولیسک نے کیا۔ ورلڈ کپ سے امریکہ کے اخراج کی اس لیے بھی توثیق ہوچکی ہے کیوں کہ پناما نے کوسٹاریکا کے خلاف 2-1 کی کامیابی سے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT