Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / امریکہ : ٹکساس میں بس حادثہ ‘8ہلاک44زخمی

امریکہ : ٹکساس میں بس حادثہ ‘8ہلاک44زخمی

ٹکساس کی تاریخ میں مہلک ترین حادثہ ‘ 7 افراد نے موقع واردات پر دم توڑ دیا ‘ ایک شخص اسپتال میں جانبر نہ ہوسکا
لاریڈو( امریکہ ) ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چارٹرڈ بس جو کسینو جارہی تھی دور افتادہ جنوبی ٹکساس میں حادثہ کا شکار ہوگئی جس سے 8 افراد ہلاک اور دیگر 44 زخمی ہوگئے ۔جب کہ گاڑی کئی بار اُلٹ کر سیدھی ہوئی ‘ 7افراد امریکی قومی شاہراہ پر برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ لاریڈو کے شمال میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بعدازاں ایک شخص لاریڈو ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ٹکساس کے محکمہ عوامی تحفظ کے ٹروپر کونراڈ ہین نے کہا کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی اور کئی بار اُلٹ کر سیدھی ہوئی ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ سب کچھ اب معمول کے مطابق ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے ۔اس کا نام اور مسافرین کے نام فوری طور پر دستیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح سے بارش ہورہی تھی لیکن یہ بات غیریقینی ہے کہ حادثہ کی وجہ بارش ہی تھی جو تقریباً 11:30بجے دن پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس علاقہ میں کوئی دوسری گاڑی موجود نہیں تھی ۔ فوجی حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی اطلاع بھی فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی ۔ قومی ٹرانسپورٹیشن تحفظ بورڈ کے بموجب کل رات ایک ٹیم مقام حادثہ پر روانہ کردی گئی ہے تاکہ تباہی کا تخمینہ کرسکے ۔ توقع ہے کہ یہ ٹیم آج پہنچ جائے گی ۔ ویب کاؤنٹی کے محکمہ آتشزدگی کے سربراہ ریکارڈو رنجیل نے لاریڈو مارننگ ٹائمز روزنامہ سے کہا کہ بس اوگا چارٹرس کی ملکیت ہے اور درہ ایگل میں ایک کسینو جارہی تھی جو لاریڈو کے شمال مشرق میں 125میل کے فاصلے پر واقع ہے ۔  بس کمپنی سانگ جوان کی ہے ۔بس کمپنی میں کل ایک پیغام چھوڑا تھا لیکن یہ پیغام فوری طور پر واپس ہوگیا ۔23افراد لاریڈو ہاسپٹل منتقل کئے گئے جہاں 8 افراد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ 15 افراد لاریڈو میڈیکل سنٹر میں داخل کئے گئے ۔ لاریڈو میڈیکل سنٹر کی ترجمان نے کہا کہ بس مسافرین کا علاج کیا گیا اور ان کی حالت اب مستحکم ہے ۔ تاہم اس نے مزید اطلاعات کی فراہمی سے انکار کردیا ۔ یہ حادثہ ٹکساس میں گذشتہ کئی سال کے دوران مہلک ترین حادثہ ہے ۔ جولائی 2015ء میں دو عہدیدار اور 8 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ انہیں فوجداری انصاف ٹکساس کے محکمہ نے ایک امن معاہدہ کے تحت ایک قومی شاہراہ پر مرمت کے کاموںکیلئے روانہ کیا تھا ۔ ان کی بس 20فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT