Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ پانچویں مرتبہ باسکٹ بال کا عالمی چمپیئن

امریکہ پانچویں مرتبہ باسکٹ بال کا عالمی چمپیئن

میڈرڈ ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سربیا کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ باسکٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا۔ دفاعی چمپیئن امریکہ نے ورلڈ کپ باسکٹ بال کے فیصلہ کن مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سربیا کو 92-129 نشانات سے شکست دیکر ایک مرتبہ پھر باسکٹ بال کا چمپیئن بن گیا۔اس نے یہ اعزاز مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ حاصل کیا ہے۔ کیری اورنگ اور جیمز ہارڈن نے اس فتح میں کلیدی کردار ا دا کیا۔ انہوں نے بالترتیب 26 اور 23 نشانات اسکور کئے۔ واضح رہیکہ امریکی ٹیم 2008 اور 2012 میں اولمپکس گولڈ میڈلس بھی جیت چکی ہے۔عالمی چمپیئن ٹیم نے پورے ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی اور مسلسل 9 مقابلوں میں ناقابل شکست رہی۔ سربیا کی ٹیم نے میگا ایونٹ میں بہتر مظاہرہ سے سب کو حیرت زدہ کیا۔ کسی کو بھی اس بات کی توقع نہ تھی کہ سربیائی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ فائنل میں بھی اس نے حیران کن انداز سے کھیل کی شروعات کی اور ابتدا میں اسے 13-7 کی برتری حاصل تھی لیکن اس سے کہیں زیادہ منجھی ہوئی اور تجربہ کار امریکی ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔

TOPPOPULARRECENT