Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / امریکہ پر تنقید کرنے والوں پر ہم غالب آجائیں گے : نکی ہیلی

امریکہ پر تنقید کرنے والوں پر ہم غالب آجائیں گے : نکی ہیلی

واشنگٹن۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے معاملے میں مزید پیشرفت کی جائے گی اور امریکہ واضح طور پر غالب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ پر تنقیدیں کرنے والوں کے منہ خودبخود بند ہوجائیں گے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہنگامی سیشن شاذ و نادر ہی منعقد کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ہمیشہ سے زائد توقعات وابستہ رکھی جاتی ہیں اور ہم اگر امریکی عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کرتے ہیں (ان کا مطلب امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی جانب تھا) تو ہمیں ایسے عناصر (ممالک) سے یہ امید نہیں کرتے کہ وہ ہم پر تنقید کریں جن کی ہم مدد کرتے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی ترجیحات پر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ میں سخت موقف اپنا رکھا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ پر تنقید کرنے والوں پر امریکہ غالب آجائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT