Wednesday , December 12 2018

امریکہ ڈرون حملوں کا جواز بتائے، نیویارک کی عدالت کا حکم

نیویارک، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کی ایک عدالت کے حکم کے بعد اوباما انتظامیہ نے ڈرون حملوں کے جواز کیلئے تیار کئے گئے میمو کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیویارک کی تین فیڈرل اپیلز کورٹ نے امریکی محکمہ انصاف کو حکم دیا تھا کہ وہ ان خفیہ کاغذات کو عوام کے سامنے پیش کرے جن میں ڈرون حملوں کا قانونی جواز پیش کیا گیا تھا۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں اس حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میمو کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے قبل اس میں ضروری ترمیم کی جائے گی اور میمو کے کچھ اہم حصوں کو حذف یا انہیں ’بلیک آؤٹ‘ کیا جائے گا اور ایسا کرنے کا مقصد نیشنل سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT