Monday , May 28 2018
Home / دنیا / امریکہ کا ایران کیساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے نیتن یاہو کا دعویٰ

امریکہ کا ایران کیساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے نیتن یاہو کا دعویٰ

واشنگٹن۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کر دیں گے ۔واشنگٹن میں امریکن اسرائیل عوامی اُمور کمیٹی کی تقریب سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کیلئے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے ۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران شام میں اپنا فوجی اڈہ اور لبنان میں میزائل کی فیکٹری لگانا چاہتا ہے ، مگر اسرائیل ایران کو ایسا کرنے نہیں دے گا۔

TOPPOPULARRECENT