Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / امریکہ کا شام پر دباو ڈالنے کے مزید طریقوں پر غور : اوباما

امریکہ کا شام پر دباو ڈالنے کے مزید طریقوں پر غور : اوباما

واشنگٹن۔ ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ نے بشارالاسد حکومت پر زیادہ دباؤ کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے اس تعلق سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں کہا ، ’’ ہم توقع نہیں کرتے کہ یہ مسئلہ مختصر مدت میں اور اچانک حل ہو جائے گا، اس لیے ایسے کچھ اقدامات کئے جارہے ہیں جو انسانی بن

واشنگٹن۔ ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ نے بشارالاسد حکومت پر زیادہ دباؤ کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے اس تعلق سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں کہا ، ’’ ہم توقع نہیں کرتے کہ یہ مسئلہ مختصر مدت میں اور اچانک حل ہو جائے گا، اس لیے ایسے کچھ اقدامات کئے جارہے ہیں جو انسانی بنیادوں پر اہل شام کی مدد کیلئے ضروری ہیں‘‘۔ صدر اوباما نے کہا کہ ایسے کچھ بالواسطہ اقدامات بھی ہیں جو ہم بشار حکومت کو دباؤ میںلانے کیلئے کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بشارالاسد کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے حوالے سے دو مرتبہ مہلت کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب جنیوا ٹو کے سلسلے میں جاری مذاکرات دو ہفتوں میں بھی نتیجہ خیز نہیں ہو سکے ہیں۔ اس بارے میں شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بھی کہا ہے کہ ’’ ہمیں سخت افسوس ہے کہ مذاکرات سے ابھی تک کچھ نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا: ’’ ہم نے انسانی بنیادوں پر ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن اقوام متحدہ کے متعلقہ شعبے کے سربراہ کا موقف قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT