Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / امریکہ کا صدر فہم و فراست کا مالک ہونا چاہئے ‘ ایرک ٹرمپ

امریکہ کا صدر فہم و فراست کا مالک ہونا چاہئے ‘ ایرک ٹرمپ

ڈونالڈ ‘ ایک بار پھر امریکہ کی عظمت رفتہ بحال کرسکتے ہیں۔ ریپبلکین امیدوار کے فرزند کا خطاب
کلیولینڈ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند ایرک ٹرمپ نے یہاں جاری ریپبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو آج ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو معاہدہ کی قدر و قیمت کے ساتھ ڈالر کی قدر و قیمت کو بھی سمجھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کو پھر عظیم ملک میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ ایرک نے کہا کہ امریکہ کا صدر ایسا ہونا چاہئے جس کے پاس شعور کی کمی نہ ہو۔ ایک ایسا صدر جو ملک کی معیشت کو مستحکم کرے۔ ایک ایسا صدر جو چیک پر دستخط کرنے کے موقف میں ہونا کہ چیک کے پیچھے۔ ایرک نے کہا کہ امریکہ کا صدر ایسا ہونا چاہئے جو امریکہ کو پھر عظیم ملک ہونے کا موقف واپس دلائے۔ میرے والد نے ملک میں کئی فلک بوس عمارتوں کی تعمیر کرکے لاکھوں افراد کے خوابوں کی تکمیل کی ہے ۔ ایرک نے کہا کہ اب وہ صدارتی انتخاب بھی عوام کیلئے  لڑ رہے ہیں۔ ایک روز قبل ڈونالڈ جے ٹرمپ جونیر (ٹرمپ کے بھائی) اور بہن ٹفنی ٹرمپ نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی اور ان کی شخصیت کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی تھی جو منظرعام پر نہیں آئے۔ ایرک نے کہا کہ انہیں کبھی اپنے ٹرمپ خاندان سے تعلق پر اتنا فخر نہیں ہوا جتنا اب ہورہا ہے۔ میرے والد کی صدارتی مہمات میں ہم نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھا اس سے ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمارے والد کتنے مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ملک گیر پیمانے پر ووٹنگ رجسٹریشن ریکارڈس کو اتھل پتھل کردیا ہے۔ دوسری طرف ری پبلکن کی صدارتی مہم اس وقت متنازعہ ہوگئی جب ٹرمپ کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس اور خود ٹرمپ نے امریکہ کے ناٹو حلیفوں سے متعلق متضاد بیانات دیئے۔ نائب صدارتی امیدوار کی حیثیت سے آمادگی ظاہر کرنے اور خطاب کے دوران مائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ امریکی افواج میں زبردست اصلاحات متعارف کریں گے اور امریکہ کے حلیفوں کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہوں گے۔ تاہم نیویارک ٹائمز کو ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ان کی قیادت میں اگر روس نے بعض ناٹو ممالک پر حملہ کیا تو امریکہ ان کے دفاع کیلئے آگے نہیں آئیگا جس کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار ہلاری کلنٹن کی جانب سے اہم معاملات پر ٹرمپ اور انکے نائب امیدوار کے ذریعہ متضاد بیانات کی مذمت کی گئی۔ ٹرمپ کچھ کہہ رہے ہیں اور پنس کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ لگتا ہے انہوں نے اپنا ہوم روک ٹھیک سے نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT