Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، 7 ہلاک

امریکہ کا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، 7 ہلاک

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر عراق کے مغربی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سات سرویس ارکان سوار تھے۔ ان تمام کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ دریں اثناء امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ اب تک اس بات کی توثیق نہیں ہوئی ہے کہ ہیکہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے یا اسے مار گرایا گیا ہے۔ فضائیہ کے ذریعہ اس ہیلی کاپٹر کو جنگی اور بچاؤ کاری خدمات انجام دینے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ کل جس وقت یہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک صوبہ عنبر کے قائم مستقر میں گر پڑا۔ بچاؤ کاری عملہ ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے قطعی مقام کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم دیگر تفصیلات اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔ امریکی عہدیداروں نے ہیلی کاپٹر حادثہ کو منظرعام پر لانے سے قبل ان کی شناحت مخفی رکھے جانے کی شرط پر حادثہ سے متعلق تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT