Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / امریکہ کا مخالف داعش اتحاد ’مضحکہ خیز‘ : روحانی

امریکہ کا مخالف داعش اتحاد ’مضحکہ خیز‘ : روحانی

واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کا مضحکہ اڑایا جو دولت اسلامیہ عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کے خلاف تشکیل دیا جارہا ہے۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز اقدام قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اس 50 رکنی گروپ کے بعض ارکان نے قبل ازیں دہشت گرد گروپ کو اسلحہ اور ٹریننگ فراہم کی تھی۔ روحانی

واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کا مضحکہ اڑایا جو دولت اسلامیہ عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کے خلاف تشکیل دیا جارہا ہے۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز اقدام قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ اس 50 رکنی گروپ کے بعض ارکان نے قبل ازیں دہشت گرد گروپ کو اسلحہ اور ٹریننگ فراہم کی تھی۔ روحانی نے تہران میں کل ایان بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کیا امریکی عراق میں زمین پر لڑائی کی صورت میں اموات سے خائف ہے؟ کیا وہ خوفزدہ ہیں کہ ان کے سپاہی اس لڑائی میں مارے جارہے ہیں

جسے وہ دہشت گردی کے خلاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر وہ طیارے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اگر وہ پائلیٹ سے عاری طیارے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکیوں میں سے کوئی بھی زخمی نہ ہونے پائے تو کیا واقعی کسی مشقت کے بغیر، کسی قربانی کے بغیر دہشت گردی سے لڑنا ممکن ہے؟ تمام علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں فاتح وہی ہوتا ہے جو قربانی دینے کیلئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حالات میں اور بعض صورتوں میں فضائی حملے ضروری ہوجاتے ہیں۔ تاہم فضائی حملے متعلقہ ملک کے عوام اور وہاں کی حکومت کی اجازت کے ساتھ ہونے چاہئیں۔

داعش کی سرگرمیاں اسلامی اصولوں کے مغائر
اس دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش)کے جنگجوؤں کی طرف سے بے قصور لوگوں کے سر قلم کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں اسلامی اصول و قوانین کے خلاف ہیں۔ روحانی نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی، جس کے کچھ حصے کو گزشتہ روز نشر کیاگیا۔ ایرانی صدر کے بقول اسلامی تعلیمات کے مطابق بے قصور افراد کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مساوی ہے۔ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT