Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکہ کا میانمار کو ہتھیاروں کی سربراہی روکنے کا مطالبہ

امریکہ کا میانمار کو ہتھیاروں کی سربراہی روکنے کا مطالبہ

اقو ام متحدہ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقو ام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کے لئے جب تک میانمار کی فوج خاطرخواہ اقدامات نہیں کرتی ہے اس وقت تک اسے ہتھیاروں کی سپلائی روک دی جانی چاہئے ۔محترمہ ہیلی نے اقوام متحدہ میں کل کہا کہ میانمار میں جاری نسلی تشدد کے خلاف مستقل مہم چلانے کی ضرورت ہے اور ہم وہاں کی انتظامیہ کے سنگ دلی اور بے رحمی کے مدنظر اس کے خلاف اقدامات سے خوف زدہ نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میانمار کی فوج کو انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کرنا چاہئے ۔ جن لوگوں پر تشدد کے الزامات ہیں انہیں فوراً ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کردینا چاہئے اور ان کے خلاف اس کے لئے مقدمہ چلانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جو ملک اس وقت میانمار کی فوج کو ہتھیار مہیا کرا رہے ہیں انہیں اس وقت تک ہتھیاروں کی سپلائی روک دینی چاہئے جب تک کہ وہاں کی انتظامیہ خاطر خواہ جواب دہ کارروائی نہیں کرتی ۔

TOPPOPULARRECENT