Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ

امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ

واشنگٹن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان پر ایک بار پھر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے کہ وہ ملک میں موجود تمام دہشت گرد گروپس سے نبردآزما ہوتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ پاکستان کو ایک محفوظ ٹھکانہ تصور کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکیں۔ ان میں حقانی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی تحفظ کے موضوع پر وقتاً فوقتاً بات چیت ہوتی رہتی ہے اور اس فیصلہ کا خیرمقدم کریں گے اگر پاکستان اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد گروپس سے یکساں طور پر نمٹتے ہوئے ملک کی سلامتی کو یقینی بنائے۔اگر کسی دہشت گرد تنظیم کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی جائے تو وہ اس ملک کو اپنا محفوظ ٹھکانہ سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT