Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / امریکہ کا کم جونگ کیخلاف پابندیوں کا اعلان

امریکہ کا کم جونگ کیخلاف پابندیوں کا اعلان

واشنگٹن ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے خلاف پہلی مرتبہ پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے سربراہ کم جونگ اْن شمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے علاوہ دس اور حکام کو بلیک لسٹ کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس پابندی کے بعد شمالی کوریا نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکہ کی ان پابندیوں کے بعد وہ کسی امریکی شہری کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ہیں اور امریکہ میں اْن کی جائیداد اور اثاثے بھی منجمد ہوں جائیں گے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کو اپنی نیوکلیئر سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے ہی کئی پابندیوں کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حالیہ پابندیوں سے شمالی کوریا مزید تنہائی کا شکار ہو گا۔محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’کم جونگ اْن کی سربراہی میں شمالی کوریا میں عدم برداشت، ظلم اور عدالتی قتل سمیت تشدد اور جبری مشقت میں اٰضافہ ہوا ہے اور انکے اپنے عوام کیلیے مشکلات بڑھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT