Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / امریکہ کا 39 مہلوک ہندوستانیوں کے خاندان سے اظہار ِتعزیت

امریکہ کا 39 مہلوک ہندوستانیوں کے خاندان سے اظہار ِتعزیت

واشنگٹن۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ان 39 ہندوستانیوں کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے جنہیں عراق میں دولت اسلامیہ نے اغوا کرنے کے بعد ہلاک کردیا تھا۔ امریکہ نے کہا کہ وہ اس دکھ کی ساعت میں ہندوستانی عوام کے ساتھ ہے اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے کل نئی دہلی میں پارلیمنٹ کو مطلع کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2014ء میں جن 39 ہندوستانیوں کو دولت اسلامیہ نے موصل سٹی سے اغوا کیا تھا، کو قتل کردیا گیا تھا اور ان تمام کی نعشیں بھی مل گئی ہیں۔ دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے بھی میڈیا کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اس وقت ہماری تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ ایک اجتماعی قبر سے 39مہلوک ہندوستانی ورکرس کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT