Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / امریکہ کو افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کاخدشہ

امریکہ کو افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کاخدشہ

واشنگٹن۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فوج کو خدشہ ہے کہ اگرپاکستان اورافغانستان نے سرحدوں کے آرپار عسکریت پسندوں پردبائو نہ ڈالا تو القاعدہ افغانستان میں دوبارہ ابھرسکتی ہے۔ اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میںکامیابی کا تعلق پاکستان کی صلاحیت اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی خواہش اورعزم سے ہے۔ انہوں نے کہاگو کہ پاکستان کو طالبان سے نمٹنے میں کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن حقانی نیٹ ورک سے نمٹنے میں زیادہ کامیابی نہیںملی۔ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعاون کی سطح کا بھی حوالہ دیا۔ جنرل ڈنفورڈ کے مطابق افغانستان کی خصوصی فورسز 2017ء تک خطرات سے نمٹنے کی ازخود صلاحیت نہیںرکھتیں۔

TOPPOPULARRECENT