Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / امریکہ کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: شمالی کوریا

امریکہ کو اقتصادی پابندیاں لگانے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی: شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک لاؤس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور شمالی کوریا دنیا کو دکھانے کے لیے تیار ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ملک کسی چھوٹے ملک کو پریشان یا نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو وہ بھی کسی صورت محفوظ نہیں رہ سکتا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل بھی کئی بار امریکہ کو نشانہ بنانے اور  ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ نیوکلیئر تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT