Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / امریکہ کو ایران کی 40 ٹن بھاری پانی کی فروخت

امریکہ کو ایران کی 40 ٹن بھاری پانی کی فروخت

تہران ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران بھاری پانی کے اپنے ایک ذخیرہ کا کچھ حصہ امریکہ کو نیوکلیئر معاہدہ کے تحت فروخت کرے گا۔ نائب سربراہ ایٹمی توانائی علی اصغر زاریان نے آج ان اطلاعات کی تردید کی کہ ایران نے اپنے ارک نیوکلیئر ری ایکٹر کا اہم حصہ تباہ کردیا ہے۔ معاہدہ کے تحت یہ بنیادی اقدام ہے جس کے نتیجہ میں ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد پر اس پر عائد تحدیدات برخاست کی جاسکتی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا کے بموجب 6 ٹن بھاری پانی برآمد کیا جائے گا جسے امریکہ کے تحقیقی مراکز میں نیوکلیئر تحقیق کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی طاقتوں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی کے ساتھ معاہدہ کے تحت ایران بھاری پانی کا ایک حصہ امریکہ کو فروخت کرنے کا پابند ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT