Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / امریکہ کو لوٹنے والوں میں ہندوستان بھی شامل : ٹرمپ

امریکہ کو لوٹنے والوں میں ہندوستان بھی شامل : ٹرمپ

واشنگٹن ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے کیوبک سٹی میں جہاں دیگر ممالک پر یہ الزام لگایا کہ وہ تجارتی شعبہ میں امریکہ کو مبینہ طور پر لوٹ رہے ہیں وہیں انہوں نے ہندوستان کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ بعض امریکی اشیاء پر ہندوستان 100 فیصد ٹیکسیس عائد کررہا ہے جو یقینی طور پر امریکہ کو لوٹنے کے مترادف ہے۔ یاد رہیکہ G7 چوٹی کانفرنس میں ٹرمپ نے رائے شماری کے ایک متن کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ میزبان کی توہین بھی کی۔ بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم (امریکہ) ’’پگی بینگ‘‘ کی طرح ہیں جسے ہر کوئی لوٹنا پسند کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے یہ کہہ کر ہندوستان کے خلاف بھی ریمارکس کئے کہ یہ G-7 نہیں ہے کیونکہ ہم ہندوستان کو بھول رہے جہاں بعض امریکی اشیاء پر صد فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے جبکہ ہم ہندوستانی اشیاء پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کرتے۔ لہٰذا اب ہم مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ اسی لئے دیگر ممالک سے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ یاد رہیکہ ہارنے ڈیوڈسن موٹر سائیکل پر ہندوستان 100 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے۔ لہٰذا اب ہندوستان سے امریکہ برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں پر ’امپورٹ ٹیریف‘ عائد کیا جائیگا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ کینیڈا میں G-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد ٹرمپ راست سنگاپور روانہ ہورہے ہیں جہاں 12 جون کو شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT