Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ کو ورلڈکپ2026 کی میزبانی مل گئی

امریکہ کو ورلڈکپ2026 کی میزبانی مل گئی

ماسکو ۔14جون(سیاست ڈاٹ کام) شمالی امریکہ نے ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کا حق حاصل کر لیا جہاں مالی وسائل اور سفری سہولیات پر شکوک کے سبب مراقش فٹبال کی تاریخ میں پہلے 48ٹیموں پر مشتمل عالمی کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔امریکہ نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی اور اب 32سال بعد ایک مرتبہ عالمی کپ کی مشترکہ طور پر میزبانی کرے گا جہاں اس کے ساتھ میکسکو اور کینیڈا 10میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ماسکو میں منعقدہ فیفا کانگریس میں 2026 کے عالمی کپ کے لیے ہونے والی رائے دہی میں شمالی امریکہ کو 134 اور مراقش کو 65 ووٹ ملے۔2018 اور 2022 ورلڈ کپ کے لیے 2010 میں ہوئی رائے دہی پر شکوک و شبہات کے سبب اس مرتبہ فٹبال فیڈریشن نے ووٹ کو عام کردیا تھا تاکہ عوام اور رکن ملکوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔2026 کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ 32 کے بجائے 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور گزشتہ تمام ایونٹس کے مقابلے میں اس ٹورنمنٹ میں 16زائد ٹیموں کو شرکت کا موقع ملے گا۔امریکہ نے ایونٹ میں ہونے والے 80میں سے 60میچوں کی میزبانی کی پیشکش کی تھی جہاں کینیڈا اور میکسکو بھی 10، 10 میچوں کی میزبانی حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT