Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ کو 20 سال بعد گولڈ میڈل

امریکہ کو 20 سال بعد گولڈ میڈل

پیونگ چنگ ۔23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا میں رواں سرمائی اولمپکس میں آئس ہاکی کے مقابلے میں امریکہ کی خواتین ٹیم نے 20سال میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیاہے۔امریکی آئس ہاکی ٹیم نے گولڈن مقابلے میں کینیڈا کی ٹیم کو پنالٹی شوٹس پر 3-2 سے شکست دی۔واضح رہے گزشتہ تین اولمپکس سے کینیڈاکی خواتین کی ٹیم امریکی ٹیم کوفائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرتی آرہی ہے۔کینیڈا نے 2002، 2010 اور 2014کے سرمائی اولمپکس کے فائنل میں امریکی ٹیم کو شکست دی تھی۔ امریکہ نے اس سے قبل کینیڈا کو 1998کے سرمائی اولمپکس کے فائنل میں شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT