Monday , December 18 2017
Home / دنیا / امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کیلئے تیارہیں : شمالی کوریا

امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کیلئے تیارہیں : شمالی کوریا

نیویارک / سیول، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ کا اعلان کیا ہے اوروہ دفاع میں جوابی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جنگ کے اعلان کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے جوابی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ایسے امریکی بمبار وں کو اپنے علاقے میں نہ ہونے کے باوجود مار کرگراسکتا ہے ۔مسٹر ہونے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مسٹر ٹرمپ نے ہفتہ کو شمالی کوریا کو دھمکی دی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسٹرہو اگر ‘لٹل راکٹ مین’ کی طرح ہی بات کریں گے تو کم جونگ اون اور وہ لمبے عرصے تک بچ نہیں پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی جنگ کے اعلان کی طرح ہے ۔یاد رہے کہ ہفتہ کو امریکی بمبار نے شمالی کوریا کے مشرقی علاقے میں بین الاقوامی فضائی حدود میں اڑان بھری تھی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان سارہ ساؤنڈرس نے امریکہ کی طرف سے جنگ کا اعلان کرنے سے انکار کیا اور شمالی کوریا کے اس دعوی کو بے بنیاد قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT