Saturday , October 20 2018
Home / دنیا / امریکہ کی جانب سے ایران سمجھوتہ پر تعمیل

امریکہ کی جانب سے ایران سمجھوتہ پر تعمیل

شکاگو ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی جج نے ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی مدد سے متعلق 2003ء کے ایک مقدمہ میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت سے کہا ہیکہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو روکنے کے منصوبہ پر مبنی 2015ء کے ہمہ جماعتی سمجھوتہ کے ذریعہ تعمیل کی جارہی ہے۔ شکاگو کے وفاقی جج کی ایک نئی رولنگ میں یہ انکشاف ہوا ہے جس میں انہوں نے بوئنگ کو ہدایت کی تھی کہ ایران ایر کی طرف سے 80 کمرشیل طیاروں کی خریدی کیلئے زائد از ایک ارب ڈالر کے سمجھوتہ کی تفصیلات سے دہشت گرد حملے کے متاثرین کو واقف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سیول عدالت کے فیصلہ میں وہ 67 ملین کے معاوضہ جمع کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کے دوران ایران کے ساتھ طئے شدہ بوئنگ کمپنی کے سمجھوتہ کی مذمت کی تھی اور ایران نے امریکہ پر اس سمجھوتہ کے شرائط پر تعمیل نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT