Sunday , April 22 2018
Home / پاکستان / امریکہ کی جانب ہندوستان کا جھکاؤ جنوبی ایشیاء میں توازن بگاڑنے کی وجہ : پاکستان کا سفیر

امریکہ کی جانب ہندوستان کا جھکاؤ جنوبی ایشیاء میں توازن بگاڑنے کی وجہ : پاکستان کا سفیر

اسلام آباد ۔ 8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے خواہش کی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں اُس کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے ‘ اس سے پہلے کہ وہ ہندوستان کی جانب اپنا جھکاؤ بنائیں۔ ہندوستان کا امریکہ کی جانب جھکاؤ ختم ہونا چاہیئے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں عدم توازن پیدا ہورہا ہے ۔ پاکستان کے سفیر برائے امریکہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اُسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب کہ امریکہ اس علاقہ میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرے ۔ انہوں نے روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ کے بموجب کہا کہ ہم امریکی انتظامیہ سے کہہ رہے ہیں کہ وہ جنوبی ایشیاء میں توازن پیدا کرے لیکن حال ہی میں اس کے جھکاؤ کے نتیجہ میں جنوبی ایشیاء میں عدم توازن پیدا ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT