Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / امریکہ کی رہائشی عمارت میں فائرنگ سے ۔9 افراد زخمی، ایک ہلاک

امریکہ کی رہائشی عمارت میں فائرنگ سے ۔9 افراد زخمی، ایک ہلاک

برج پورٹ (امریکہ) ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک رہائشی عمارت واقع کنٹیکٹ میں ایک حملہ آور کی اندھادھند فائرنگ سے کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ کے وقت یہ شخص رہائشی علاقہ میں ایک دیوار کے پیچھے غسل کررہاتھا۔ پولیس کے بموجب پارکنگ کے مقام پر جو ٹرمبل گارڈن اپار

برج پورٹ (امریکہ) ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک رہائشی عمارت واقع کنٹیکٹ میں ایک حملہ آور کی اندھادھند فائرنگ سے کم از کم 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملہ کے وقت یہ شخص رہائشی علاقہ میں ایک دیوار کے پیچھے غسل کررہاتھا۔ پولیس کے بموجب پارکنگ کے مقام پر جو ٹرمبل گارڈن اپارٹمنٹ عمارت کا تھا، جو برج کورٹ میں واقع ہے، ایک گروپ نے دوپہر ایک بجے (مقامی وقت) اندھادھند فائرنگ کردی۔ 6 مرد اور 3 خواتین کو مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب 40 سال سے زیادہ عمر کا ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ ایک عمر رسیدہ خاتون کی پیٹھ میں گولی لگی۔ وہ اپنے غسل خانے میں نہا رہی تھی۔ پولیس کے بموجب سمجھا جاتا ہیکہ کئی نشانچی حملہ میں ملوث تھے اور ان تمام کے پاس آتشی ہتھیار تھے جس کی وجہ سے ان کا سراغ لگانا آسان ہوجائے گا لیکن پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں اب تک تفصیلات کے انکشاف نہیں کیا۔ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT