Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / امریکہ کی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ

امریکہ کی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ

بلومنگ ٹن ۔ 24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست انڈیا نا کی یونیورسٹی میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ۔ شبہ ہے کہ یہ فائرنگ یونیورسٹی کے احاطہ میں ڈکیتی کیلئے کی گئی تھی جس کی وجہ سے سرگرم فائرنگ کرنے والے کی تلاش شروع کردی گئی اور سخت چوکسی کی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔ آج 10.30 بجے سے چوکسی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو انتباہ دیا گیا کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم رہیں اور پُرہجوم علاقوں کو جانے سے گریز کریں ۔ یونیورسٹی کے ٹوئیٹر پر پولیس نے خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی آوازیں گیاریج کے قریب سنائی دی تھیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مخصوص جاسوسی مصنوعی سیارہ کی روانگی
ونڈن برگ(فضائیہ کا اڈہ) ۔24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک جاسوسی مصنوعی طیارہ امریکی قومی نشاۃ ثانیہ کے محکمہ کی جانب سے ونڈن برگ‘ فضائیہ کے اڈہ واقعہ کیلیفورنیا سے خلع میں روانہ کیا گیا ۔ اٹلاس۔5 کے ذریعہ این آر او ایل ۔42مصنوعی سیارہ 10.49بجے شب کل رات خلع میں روانہ کیا گیا ۔ تمام نظام اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور جب یہ سیارہ روانہ کیا گیا تو پرواز میں تقریباً تین منٹ کی تاخیر ہوچکی تھی ۔توقع ہے کہ کیلیفورنیا کے وسیع تر علاقہ پر اس مصنوعی سیارہ کے ذریعہ نگرانی رکھی جاسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT