Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / امریکہ کی سفارتکار کو ہتھیار فروخت کرنے کی ذمہ داری

امریکہ کی سفارتکار کو ہتھیار فروخت کرنے کی ذمہ داری

بیجنگ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے ایک اعلیٰ سطحی سفارتکار کو جو ایشیاء کے اعظم ترین ایرشو میں شرکت کرتے ہوئے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے، جہاں یہ توقع کی جارہی ہیکہ چین کی دفاعی اور سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء سفیر ٹنیاکائیڈوناف نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سنگاپور ایئرشو میں امریکہ کا ایک بڑا وفد اس بات کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے کہ جنوب مغربی ایشیائی حکومتیں امریکی ساختہ ہتھیاروں بشمول F-35 لڑاکا طیارے خریدیں۔ امریکہ اپنے کسی زمانے میں دشمن رہے ملک ویتنام کو بھی اس جانب راغب کرنے کی کوشش کررہا ہے اوریہ تمام کام ایک ایسے وقت کئے جارہے ہیں جب چین نے جنوبی بحرچین میں انسانوں کے تیار کردہ جزائر پر بھی اپنا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT