Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / امریکہ کی سڑکوں پر جگہ جگہ خفیہ کیمرے

امریکہ کی سڑکوں پر جگہ جگہ خفیہ کیمرے

ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور ایمیگریشن اینڈ کسٹمس انفورسمنٹ کی شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر

واشنگٹن ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کی سڑکوں پر جگہ جگہ خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ( ڈی ای اے ) اور ایمیگریشن اینڈ کسٹمس انفورسمنٹ ( آئی سی ای ) نے اسٹریٹ لائٹس کے اندر خفیہ نگرانکار کیمرے لگائے ہیں ۔ ان کیمروں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ۔ حکومت کے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق ڈی ای اے نے ہوسٹن ٹیکساس کی ایک کمپنی کو جس کا نام کاؤ بائے اسٹریٹ لائٹس کنسلمنٹس ایل ایل سی کو 22000 ڈالر ادا کئے ہیں ۔ جون 2018 سے یہ کمپنی ویڈیو ریکارڈنگ اور ای پرڈیوسنگ ایکپومنٹ نصب کررہی ہے ۔ اس مدت کے دوران اس کمپنی کو 28000 ڈالر دئیے گئے ہیں ۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا ڈی ای اے اور آئی سی ای نے اسٹریٹ لائٹ کے اندر کیمرے نصب کئے ہیں یا آئندہ یہ کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ ڈلاس ، ہوسٹن اور سیان انٹیو نے اس کمپنی کو فنڈس جاری کئے ہیں ۔ اس طرح 7 نومبر کو جرسی سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے بھی خفیہ کیمرے لگانے کے لیے کمپنی کو کام دیدیا ہے ۔ امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کی جانب سے ان کیمروں کی دیکھ بھال کی جاری ہے ۔ کیمروں کی تنصیب اور نگرانی کرنے سے چہروں کی پہچان میں آسانی ہوگی ۔ ہر اسٹریٹ لائٹ کے ساتھ ایک کیمرہ نصب کیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس اور ڈپارٹمنٹ آف پبلک ورکس کی جانب سے ان کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس پر عوام کے اندر کوئی اعتراض پایا نہیں گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT