Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / امریکہ کی شمالی کوریا پر اضافی پابندی

امریکہ کی شمالی کوریا پر اضافی پابندی

واشنگٹن۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کی گزشتہ سال ملیشیا میں قتل کے معاملہ میں ممنوعہ کیمیائی ادویات کے استعمال کے لئے پیانگ یانگ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے اس پر اضافی پابندی عائد کر دی ہے ۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ھیتھر نورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت نے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار کنٹرول اور 1991 کے وارفیئر خاتمہ ایکٹ کے تحت گذشتہ 22 فروری کو اس ارادے کا فیصلہ کیا۔ جانچ رپورٹ شائع ہونے کے بعدشمالی کوریا پر 5 مارچ سے اضافی پابندیوں کا اطلاق ہو گیاکم کے بھائی کم جونگ نام کا ملائیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈے پر دو خواتین نے ممنوعہ کیمیائی جنگی دوا ‘ایجنٹ ویکس’ استعمال کر کے قتل کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT