Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکہ کی مالدیپ سے ایمرجنسی برخاست کرنے کی اپیل

امریکہ کی مالدیپ سے ایمرجنسی برخاست کرنے کی اپیل

واشنگٹن۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج صدر مالدیپ عبداللہ یامین سے ملک میں نافذ ایمرجنسی برخاست کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک میں اگر قانون کی حکمرانی ہوجائے تو اس سے بہتر اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان نے کہا کہ صدر عبداللہ یامین سے امریکہ بدستور یہ درخواست کرتا آرہا ہے کہ وہ ملک میں نافذ ایمرجنسی کو برخاست کردے کیونکہ جیسے ہی ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی، ملک کی پارلیمنٹ کو بھی مکمل اور مناسب طور پر اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا کیونکہ اس طرح آئینی طور پر عوام کے جن حقوق کی طمانیت دی گئی ہے، اس کی پاسداری کی جاسکتی ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان دراصل ان سوالات کے جواب دے رہے تھے جو حالیہ دنوں میں مالدیپ کے اپوزیشن قائدین اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مختلف عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداران نے مالدیپ کے سابق وزیر خارجہ احمد نسیم سے 15 مارچ کو واشنگٹن میں ملاقات کی تھی جہاں مالدیپ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT