Monday , June 25 2018
Home / دنیا / امریکہ کی نئی جارحانہ دفاعی حکمت عملی پر روس کی تنقید

امریکہ کی نئی جارحانہ دفاعی حکمت عملی پر روس کی تنقید

ماسکو ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج نئی دفاعی پالیسی کو جس کی نقاب کشائی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کی ہے، جارحانہ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ روس ایک نئی اور عصری فوج تیار کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس نے نئی ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں کی اور نہ دنیا کا ’’پولیس مین‘‘ بننے کی کوشش کی ہے۔ روس کے اعلیٰ سطحی فوجی عہدیداروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر روس ولادیمیر پوٹن نے امریکہ کی قومی سلامتی حکمت عملی کو جس کی نقاب کشائی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں کی ہے، جارحانہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ یوروپ میں ناٹو کی سرگرمیوں کو بھی انہوں نے اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پوٹن نے کہاکہ ہمیں اپنی عملی کام کے دوران خود کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوروپ کا انفراسٹرکچر دفاعی انفراسٹرکچر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے لیکن امریکہ نیوکلیئر عدم پھیلاؤ معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT