Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / امریکہ کی پہلی خاتون صدر ،انتخابی نتائج پر منحصر : ہلاری

امریکہ کی پہلی خاتون صدر ،انتخابی نتائج پر منحصر : ہلاری

واشنگٹن ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ امریکہ اپنے کسی پہلے خاتون صدر کو منتخب کرنے پوری طرح تیار ہے حالانکہ وہ یہ بھی کہتی رہی ہیں کہ امریکی عوام کی طرزفکر میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ 68 سالہ ہلاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں صدفیصد یقین تو نہیں ہے لیکن کسی حد تک یہ یقین ہیکہ امریکی عوام کی سوچ تبدیل ہورہی ہے۔ سابق وزیرخارجہ اور خاتون اول ہلاری کلنٹن اس وقت امریکہ کی آئندہ پہلی خاتون صدر بننے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں جہاں ان کا مقابلہ ڈونالڈ ٹرمپ، ٹیڈکروز، ماریو روبیو اور جیب بش سے ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جہاں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکہ خاتون صدر کے انتخاب کیلئے تیار ہے؟ہلاری کلنٹن اوباما نظم و نسق میں وزیرخارجہ رہ چکی ہیں ۔ وہ سابق صدر امریکہ بل کلنٹن کی اہلیہ اور امریکہ کی سابق خاتون اول بھی ہیں۔

ٹرمپ عیسائی نہیں ہوسکتے : پوپ فرانسس
وٹیکن سٹی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عیسائی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر ان کے عیسائی ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو پل تعمیر کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کرنے کی بات کرتا ہے عیسائی نہیںہوسکتا۔ نیویارک کی کاروباری شخصیت ڈونالڈ ٹرمپ ملک سے تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو نکالنے کے حامی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT