Friday , October 19 2018
Home / دنیا / امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری

امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری

واشنگٹن، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا ہے، نیویارک میں ایک بار پھر برف باری ہوئی جبکہ آج ایک اور برفانی طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور فلاڈیلفیا میں 8 انچ سے زائد برف پڑی جس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند اور ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق منگل کی را

واشنگٹن، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا ہے، نیویارک میں ایک بار پھر برف باری ہوئی جبکہ آج ایک اور برفانی طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور فلاڈیلفیا میں 8 انچ سے زائد برف پڑی جس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند اور ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق منگل کی رات سے ایک اور برفانی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ نیویارک کے مئیر ڈی بلاسیو نے بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ حالیہ برفانی طوفان سے کئی شہروں میں 3000 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT