Monday , September 24 2018
Home / دنیا / امریکہ کے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر س کی تخفیف

امریکہ کے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر س کی تخفیف

نیویارک۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی اور کہا ہے کہ کسی کو امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔یہ کٹوتی اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں کی گئی ہے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو برس کے لیے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ کسی کو امریکی عوام کی فراخدلی کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔ اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT