Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکہ کے ایک اور مندر میں قابل اعتراض اسپرے پینٹ

امریکہ کے ایک اور مندر میں قابل اعتراض اسپرے پینٹ

ہوسٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک مندر میں ایک بار پھر کچھ شرپسندوں نے وہاں کی دیواروں پر قابل اعتراض خاکوں کو اسپرے پینٹ کے ذریعہ پوت دیا۔ جاریہ سال اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسپرے پینٹ کے ذریعہ اعداد 666 اور صلیب کے نشان کو الٹا کر کے دکھایا گیا ہے اور یہ اسپرے پینٹ مندر کے دروازے پر کیا گیا ہے جو او

ہوسٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایک مندر میں ایک بار پھر کچھ شرپسندوں نے وہاں کی دیواروں پر قابل اعتراض خاکوں کو اسپرے پینٹ کے ذریعہ پوت دیا۔ جاریہ سال اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسپرے پینٹ کے ذریعہ اعداد 666 اور صلیب کے نشان کو الٹا کر کے دکھایا گیا ہے اور یہ اسپرے پینٹ مندر کے دروازے پر کیا گیا ہے جو اولڈ لیک ہال لینڈس کے قریب واقع ہے۔ اس موقع پر مندر کے ٹرسٹ بورڈ کے ایک رکن کرشنا سنگھ نے بتایا کہ اسپرے پینٹ کے ذریعہ قابل اعتراض مواد کو انہوں نے گذشتہ پیر کے روز دیکھا تھا جو یقیناً ہندو عقیدتمندوں کیلئے باعث تشویش اور صدمہ ہے۔ دریں اثناء ڈلاس پولیس نے اپنے سراغ رسانوں کو روانہ کیا ہے لیکن اب تک کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ہندو اور غیرہندو افراد نے بھی مندر کے دروازہ پر پینٹ کی گئی امیجس کو صاف کرنے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہیکہ مندر میں نگرانکار کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جائے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں پر روشنی کا بھی معقول انتظام ہونا چاہئے اور مندر کی فصیل اتنی اونچی تعمیر ہونی چاہئے کہ اس نوعیت کے واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے۔ قبل ازیں واشنگٹن کے دو منادر میں بھی ’’گیٹ آؤٹ‘‘ اور فیئر‘‘ (خوف) جیسے الفاظ پینٹ کردیئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT