Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / امریکہ کے ایک چرچ میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

امریکہ کے ایک چرچ میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

واشنگٹن25ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ٹنیسی ریاست کی راجدھانی ناشویلے کے ایک چرچ میں ایک بندوق بردار نے فائرنگ کی جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ناشویلے پولیس محکمہ نے بتایا کہ کل برنیٹ چیپل چرچ میں فائرنگ ہوئی جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ناشویلے کے محکمہ فائر کے ترجمان نے کہا کہ زخمیوں میں ایک شخص کی عمر تقریباً 60 برس سے زائد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT