Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / امریکہ کے دورہ کے دوران حملہ کی سازش کا انکشاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی چوکس

امریکہ کے دورہ کے دوران حملہ کی سازش کا انکشاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکوریٹی چوکس

واشنگٹن ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے دولت اسلامیہ کے اس منصوبہ کو ناکام بنایا ہے جس میں پوپ فرانسس کے قتل کی سازش رچی گئی تھی۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ پوپ پر حملہ کرنے والے 15 سالہ لڑ کے کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا ، اس کے انکشاف کے مطابق داعش نے پوپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پوپ فرانسس 22 تا 27 ستمبر کو پہلی مرتبہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، وہ واشنگٹن اور نیویارک میں توقف کرنے کے بعد فلاڈلفیا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی اور ایف بی آئی نے گرفتار شدہ 15 سالہ لڑکے کے حوالہ سے یہ انکشاف کیا ہے کہ 14 اگست کو ہی اس منصوبہ کو قطعیت دی گئی تھی جس کے مطابق پوپ کو نشانہ بنائے جانے والا تھا۔

یہ کمسن نوجوان داعش کی سرگرمیوں اور نظریہ سے حوصلہ پاکر امریکہ میں بڑی شخصیتوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ کر رہا تھا ۔ اس کے ارادوں میں ہمہ رخی حملے کرنا ، آتشی اسلحہ کا استعمال ، کئی جگہ دھماکے انجام دینے کے علاوہ اعلیٰ شخصیتوں کو نشانہ بنانا تھا۔ سوشیل میڈیا کے  ذریعہ اس کمسن نوجوان کو دھماکے کرنے کی ہدایت مل رہی تھی ۔ اے بی سی نیوز نے نامعلوم ذرائع سے بتایا کہ بیرونی شخصیتوں کو نشانہ بنائے جانے کی بات کہی ہے ، اس میں پوپ فرانسس کانام شامل ہے۔ ان کا دورہ امریکہ حکام کیلئے سیکوریٹی چیلنجس سے بھرپور ہے۔ فلاڈلفیا میں دو ملین افراد کے اجتماع کا امکان ہے ، جہاں ویٹیگن کے پوپ خطاب کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT