Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ کے سفر میں محتاط رہیں

امریکہ کے سفر میں محتاط رہیں

یو اے ای اور بحرین کا شہریوں کو مشورہ
دبئی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے دو ممالک نے اپنے شہریوں کو امریکہ کے سفر کے خلاف خبردار کیا ہے اور کہا کہ پولیس پر فائرنگ پر جاری مظاہروں کے پیش نظر احتیاط برتیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے کل خصوصی چوکسی کے بارے میں بیان جاری کیا۔ اس کے علاوہ بحرین نے بھی ٹوئٹر پر اپنے شہریوں کو احتجاجی مظاہروں اور پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کا مشورہ دیا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اکثر اپنے شہریوں کو جو بیرونی سفر کرتے ہیں، اس طرح کی ہدایات جاری کرتا ہے۔ باہماس نے بھی جمعہ کو ایسا ہی مشورہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT