Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / امریکہ کے مشرقی ساحل پر سرمائی طوفان‘ 5افراد ہلاک

امریکہ کے مشرقی ساحل پر سرمائی طوفان‘ 5افراد ہلاک

تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش ‘ نیویارک میں ہزاروں پروازیں منسوخ

نیویارک۔3 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے مشرقی ساحل سے ایک طاقتور سرمائی طوفان کا دوبارہ ٹکرانے کے نتیجہ میں کم سے کم پانچ افراد فوت ہوگئے ۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور برفباری کے سبب ہزاروں طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی گئیں اور واشنگٹن میں وفاقی حکومت کے دفاتر بند کردیئے گئے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی علاقوں پر سیلاب کے خطروں سے نمٹنے کیلئے نیوجرسی سے ساچوسٹس تک وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ شمال مشرقی تا وسطی اوقیانوس آندھی اور طوفان کے اندیشوں پر عوام کو خبردار کردیا گیا ہے ۔ ریاست نیویارک کے شمال اور مغربی علاقوں میں سرمائی طوفان ’’ریلے‘‘ کے آغاز پر زائداز ایک فٹ (30.5)برف جمع ہوگئی ۔ ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ‘ توقع ہے کہ ہفتہ کی صبح یہ طوفان تھم جائے گا ۔ جیمس سٹی کاؤنٹی جنوبی ورجینیا میں پولیس نے توثیق کی کہ ٹرک پر درخت گرنے سے اس میں سوار 44سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ جنوبی رچمنڈ کی چیسٹر فیلڈ کاؤنٹی حکام نے کہا کہ ایک چھ سالہ لڑکا اپنے گھر میں محوخواب تھا کہ گرنے والے درخت میں پھنس جانے سے فوت ہوگیا ۔بالٹیمور میں ایک 77سالہ خاتون کنگس ویل میں ایک درخت کی بڑی شاخ کی زد میں آجانے کے سبب ہلاک ہوگئی ۔ اس دوران مقامی میڈیا نے کہا کہ نیویارک کی پٹنام ویل میں سڑک پر گرپڑے درختوں میں پھنسنے کے سبب ایک 11سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ ان علاقوں میں کم از کم 3000 ڈومسٹک پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ دیگر 2400 پروازیں تاخیر کاش کار ہوئیں ۔ نیویارک کے لاگارجیہ ایئرپورٹ پر 50فیصد مقررہ پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ بوسٹن لوگین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ دو نیویارک کے دو ڈومسٹک ایئرپورٹس پر بھی طیاروں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ۔ امریکہ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور طوفانی ہواؤں سے خبردار کرتیہ وئے اس شہر کی 85لاکھ آبادی کو احتیاط و چوکسی کا مشورہ دیا ۔مساچوسٹس میں ایک لاکھ گھر برقی سے محروم ہوگئے ۔ ساحلی علاقوں میں مزید تباہی کے اندیشوں سے عوام کا تخلیہ کرویا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT