Wednesday , August 22 2018
Home / دنیا / امریکہ کے مینی سوٹا مسجد دھماکہ معاملہ میں تین گرفتار

امریکہ کے مینی سوٹا مسجد دھماکہ معاملہ میں تین گرفتار

واشنگٹن۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مینی سوٹا کے منیاپولس شہر کے باہر ایک مسجد اور خواتین کی کلینک میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکہ معاملہ میں ’ایلی نوائے ‘ برادری کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے ۔مینی سوٹا امریکی اٹارنی آفس کے مطابق گرفتار شد گان مائیکل میک ھورٹر (29)، جو ائے مورس (22) اور مائیکل بی ہیری (47) پر مینی سوٹا کے بلومنگٹن میں واقع ’’دار الفاروق اسلامک سینٹر‘‘پر گزشتہ سال پانچ اگست کو ہوئے پائپ بم حملے میں شامل رہنے کا الزام ہے ۔ اس معاملہ میں عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔دارالفاروق مسجد بنیادی طور پر مذکورہ علاقے میں آباد صومالیائی لوگ استعمال کرتے ہیں۔تازہ ترین ہ مردم شماری کے اندازے کے مطابق، امریکہ میں سب سے بڑی صومالی برادری مینی سوٹا میں رہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT