Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا دورہ عراق

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا دورہ عراق

موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف عراق کی فوجی کارروائی کی نگرانی
بغداد ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع امریکہ ایشٹن کارٹر آج عراق پہنچ گئے تاکہ جاریہ جارحانہ کارروائی جو شہر موصل پر حکومت کا قبضہ بحال کرنے کیلئے کی جارہی ہے کی نگرانی کریں اور اس کے سلسلہ میں حکومت عراق سے تبادلہ خیال کریں ۔ شہر موصل دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہے اور حکومت عراق اس پر اپنا قبضہ بحال کرنے کیلئے فوجی کارروائی کررہی ہے ۔ ایسٹن کارٹر بغداد پہنچ گئے ‘ وہ راست طور پر موصل کیلئے جنگ کی تائید کرنے کے علاوہ اہم مقامات کا سروے بھی کریں گے ۔ محکمہ دفاع امریکہ کے ہیڈ کوارٹرس پنٹگان سے جاری کردہ بیان کے بموجب امریکہ بین الاقوامی اتحادی قوتوں کی مدد کررہا ہے ‘ تاکہ فضائی حملے ‘ آلات ‘ تربیت اور مشورے عراقی فوج کو جو دولت اسلامیہ کے جہادیوں کا مقابلہ کررہی ہے فراہم کئے جائیں ۔

امریکی فوج فی الحال قیارہ میں تعینات ہے ۔یہ دفاعی اعتبار سے اہم فوجی اڈہ ہے اور موصل کی جارحانہ فوجی کارروائی کا جنوبی محاذ ہے جس کا قیام 17اکٹوبر کو عمل میں آیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ خودمختار کُرد علاقہ کیلئے بھی نگرانی اور امداد جاری ہے ۔ تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی عراق میں تعینات ہیں ‘ تاکہ حکومت عراق اور کُرد پیش مرگہ فوج کی مدد کرسکیں جو دولت اسلامیہ کے جہادیوں سے جنگ کررہے ہیں ۔ امریکی خصوصی فوج عراق کے میدان جنگ میں اور پڑوسی ملک شام میں سرگرم ہیں جہاں دوسری جارحانہ کارروائی پڑوسی ملک شام میں جاری ہے ۔ یہاں ایک اور جارحانہ کارروائی امریکہ نے دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ رقہ پر قبضہ بحال کرنے کیلئے کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT