Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / امریکہ کے پانچ شہروں میں ٹرمپ کے مادرزاد برہنہ مجسموں کی تنصیب

امریکہ کے پانچ شہروں میں ٹرمپ کے مادرزاد برہنہ مجسموں کی تنصیب

نیویارک ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے پانچ شہروں میں ایک آرٹ گروپ نے عجیب و غریب مہم چلاتے ہوئے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے مادرزاد برہنہ قدآدم مجسمے نصب کئے ہیں جہاں یہ پیغام بھی عام کیا جارہا ہیکہ موصوف امریکہ کے صدر ہرگز نہ  بن پائیں۔ نیویارک، سان فرانسسکو، لاس اینجلس، سیاٹل اور کلیولینڈ وہ شہر ہیں جہاں مادرزاد برہنہ مجسمے نصب کئے گئے ہیں۔ مذکورہ آرٹ گروپ کا نام ’’ان ڈکلائن‘‘ ہے جس نے ماضی میں بھی ڈونالڈ ٹرمپ پر کافی تقنیدیں کی تھیں۔ جہاں جہاں مجسمے نصب کئے گئے ہیں وہاں سے گذرنے والے مقامی افراد اور سیاح تصاویر کھینچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جہاں ٹرمپ کی شخصیت کی نمایاں علامت زرد بال اور توند پر انہیں اپنا ہاتھ رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میان ہٹن کے یونین اسکوائر میں نصب کردہ ٹرمپ کے مجسمے نے بہت جلد راہگیروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جس کی اطلاع ملنے پر شہر کے پارک ڈپارٹمنٹ نے فوراً ہی وہ مجسمہ وہاں سے ہٹا دیا تاہم اس وقت تک ہزاروں لوگ تصویرکشی کرچکے تھے اور ٹرمپ مخالف نعرے بازی بھی کرچکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT