Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / امریکہ کے پہلے منتخبہ سیاہ فام سینٹر ایڈورڈ ڈبروک کا انتقال

امریکہ کے پہلے منتخبہ سیاہ فام سینٹر ایڈورڈ ڈبروک کا انتقال

واشنگٹن ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیاستدانوں نے آج پارٹی وفاداری سے قطع نظر امریکہ کے پہلے سیاہ فام اور انتہائی مقبول سینٹر ایڈورڈ بروک جن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ عوام کے پہلے منتخبہ سیاہ فام سینیٹر تھے، کل انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 95 سال تھی۔ 1967 تا 1979 کے دوران مساچیوسینس کی نمائندگی کرنے والے قائد نے اپنی دو میعادوں کے دوران سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے آنجہانی کی ’’غیرمعمولی سماجی خدمات کی زبردست ستائش کی۔ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس پارٹیوں کے تمام سینیرس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 26 اکٹوبر 1919ء کو پیدا ہوئے ایڈورڈ بروک نے دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوجی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ اٹلی میں لڑائی کے دوران وہ امریکہ کی 366 ویں سیام فام انفٹری رجمنٹ کا حصہ تھے جہاں انہیں خدمات کے عوض برانزاسٹار تفویض کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT